پی ایس ایل:سیالکوٹ کا کپتان کون اور سکواڈ میں کون شامل ہوگا؟ ٹیم اونر نے بتادیا



(24نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کی سب سے مہنگی ٹیم خریدنے والے حمزہ مجید نے کپتان اور کھلاڑیوں سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔

پی ایس ایل فرنچائز سیالکوٹ کے مالک حمزہ مجید نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور (سجال) کے دفتر میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں پی ایس ایل میں کامیابی ملی تو پہلے میڈیا کے ساتھ بیٹھوں گا۔

انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ نام کا انتخاب اس لیے کیا کہ کرکٹ کو لے کر سیالکوٹ کی عوام جوش والی ہے اور وہ کرکٹ بہت مس کر رہے تھے۔

حمزہ مجید نے کہا کہ سیالکوٹ کے کرکٹ سٹیڈیم کی بھی حالت ٹھیک نہیں تھی، خواہش تھی کہ اس سٹیڈیم کو ٹھیک کریں۔

 انہوں نے کہا کہ فی الحال فیصل آباد کے سٹیڈیم کا ہمارے پاس آپشن ہے، وہ ہمارا دوسرا ہوم گراؤنڈ ہے۔ محسن نقوی صاحب کی پوری سپورٹ ہے، ہم سیالکوٹ سٹیڈیم کو بہتر کریں گے۔

حمزہ مجید کا کہنا تھا کہ مشاورت جاری ہے، اگلے ہفتے آفیشل ڈاکیومنٹ سائن کیا جائے گا اور اپنی فرنچائز کے پورے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دیگر فرنچائز مالکان سے بھی پوری سپورٹ حاصل ہے۔ تمام مالکان کے لیے یہ ایک بہترین صورتحال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی سیاست میں ایک اور نئی جماعت کی انٹری،سربراہ کون؟جماعت اسلامی کو بڑا جھٹکا لگ لیا

حمزہ مجید نے کہا کہ اس ماہ کے آخر تک پلئیرز ڈرافٹنگ کا عمل مکمل کرلیں گے، بابر اعظم کو ٹیم میں لینا سب کی خواہش ہے۔ چھ سے سات آسٹریلین کرکٹرز بھی ڈرافٹنگ کے لیے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، امید ہے تین سے چار ہماری ٹیم میں شامل ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ پلیئنگ الیون کو ٹیم میں شامل کرنے کی خواہش زیادہ ہے۔ ہمارا فوکس لوکل ٹیلنٹ کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ سیالکوٹ کے بچوں کو پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔

حمزہ مجید نے کہا کہ ہمارا کپتان پاکستانی ہوگا، کوچ ہمارے میرٹ پر ہوں گے، اگر مقامی کوچز نہ میسر ہوئے تو غیر ملکی کوچ کی طرف جائیں گے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کچھ ایسے سٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملایا ہے جن کا کرکٹ سے تعلق ہے۔ کوشش ہوگی کہ ٹیپ بال کرکٹ کو بھی پروموٹ کیا جائے۔

 یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ کی شادی خطرے میں؟ سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *