بارش کے باعث پاکستان اور بنگلا دیش انڈر 19 وارم اَپ میچ منسوخ



(24نیوز) پاکستان اور بنگلادیش انڈر 19 ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ورلڈکپ سے قبل کھیلا جانے والا وارم اَپ میچ بارش کے باعث متاثر ہوا۔ یہ میچ زمبابوے کے ماسونگو اسپورٹس کلب میں کھیلا جا رہا تھا۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش انڈر 19 کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلا دیش کی ٹیم نے میچ رکنے سے قبل 36.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ بنگلا دیش کے کلام صدیقی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 71 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور امپائرز نے بالآخر میچ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہائر ایجوکیشن پنجاب نے بھی سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *