ڈرافٹ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی



(ممتاز شگری)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے دو نئی ٹیموں کی نیلامی کے بعد اب پلیئرز ڈرافٹ کی تیاریاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے ڈرافٹ کے حوالے سے پلاننگ شروع کردی ہے اور پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ 30 جنوری کو ہونے کا امکان ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ سے قبل تمام معاملات جلد ختم کرنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ ڈرافٹ کے وینیو اور تاریخ کا باضابطہ اعلان جلد کردیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ایس ایل 11 کا ڈرافٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ایک روزہ وقفے میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل:سیالکوٹ کا کپتان کون اور سکواڈ میں کون شامل ہوگا؟ ٹیم اونر نے بتادیا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *