بھارت میں ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا معاملہ بنگلہ دیش آئی سی سی کے جواب کا منتظر



(24 نیوز)سکیورٹی وجوہات کے باعث بھارت میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ نہ کھلینے کے معاملے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی کو خط لکھنے کے بعد جواب کا منتظر ہے۔

بی سی بی نے دو روز قبل آئی سی سی کو بھارت میں میچز نہ کھیلنے کی وجوہات کے بارے میں تفصیلی خط لکھا تھا، خط میں تمام شواہد بھی تفصیل کے ساتھ پیش کیے گئے کہ بھارت میں کھیلنا ممکن نہیں۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ابھی جواب نہیں آیا، آئی سی سی کے ساتھ تمام ثبوت اور ضروری دستاویزات شیئر کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے تمام تحفظات کے حوالے سے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا ہے، ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہمیں حکومت کی ہدایت کے مطابق چلنا ہے۔

امین الاسلام نے مزید کہا کہ میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا کہ اگر ہمارے میچز سری لنکا منتقل نہیں کیے جاتے تو ہم کیا کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ جب آئی سی سی جواب دے گا تو پھر ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:سابق کپتان شاہد آفریدی کی داماد شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ باربی کیو پارٹی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *