پاکستان سری لنکامیں آج فیصلہ کن ٹی ٹونٹی



(24 نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا، جو سیریز کے فاتح کا فیصلہ کرے گا۔

سیریز کا آغاز پاکستان نے شاندار فتح کے ساتھ کیا تھا۔ پہلے ٹی20 میچ میں اوپنر صاحبزادہ فرحان کی نصف سنچری اور بولرز کی مشترکہ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

 رنگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں 129 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 20 گیندیں قبل کامیابی حاصل کر لی۔

پاور پلے میں صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے 59 رنز کی شراکت قائم کی، جبکہ بعد میں کپتان سلمان علی آغا اور فرحان کی 25 رنز کی شراکت نے ٹیم کو مستحکم پوزیشن دی۔

 آخرکار عثمان خان اور شاداب خان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے پاکستان کو فتح دلوائی۔

مزید پڑھیں:سابق کپتان شاہد آفریدی کی داماد شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ باربی کیو پارٹی

 سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسرنگا، دشمانتھا چمیرا، مہیش تھیکشانا اور دھننجایا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 دوسرا میچ جمعہ کو کھیلا جانا تھا، لیکن بارش کی وجہ سے یہ میچ منسوخ کر دیا گیا، جس کے بعد آج کا تیسرا میچ سیریز کے فاتح کا تعین کرے گا۔

پاکستانی ٹیم کپتان سلمان علی آغا کی قیادت میں اپنی بیٹنگ اور بولنگ لائن کو مضبوط کرکے فتح کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کرے گی، جبکہ سری لنکا کی ٹیم بھی آج کے میچ میں جیت کے لیے پرعزم ہے۔

 ماضی کے ٹی20 مقابلوں میں پاکستان کو برتری حاصل رہی ہے، تاہم آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے سنسنی خیز اور کانٹے دار ثابت ہو سکتا ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *