
(24نیوز) دمبولا سے اچھی خبر یہ آئی ہے کہ بارش رک گئی ہے۔
رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم مین آج پاکاستان کے سری لنکا ٹور کے دوران تین میچوں کی سیریز کا آخری ٹی توینٹی میچ ہو رہا ہے اور میچ کا ٹاس بارش کی وجہ سے اب تک نہیں ہو پایا۔
اب پاکستانی وقت کے مطابق سوا سات بجے بارش رکنے سے ٹاس ہو جانے کی امید بندھ گئی ہے۔
دمبولا کرکٹ سٹیڈیم میں سری لنکا کی ٹیم کے فینز کو بارش رکنے کا زیادہ شدت سے انتظار ہے کیونکہ یہ میچ ہونے کی صورت مین سری لنکا کے سیریز کو باعزت طریقہ سے برابر کرنے کا موقع برقرار رہے گا۔ تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ گرین شرٹس نے جیتا، دوسرا میچ بارش نے جیت لیا اور آج تیسرا اور آخری میچ ہونا ہے۔
تقریباً ساڑھے چھ بجے بارش مدھم ہو گئی تھی لیکن رکتے رکتے بھی اس نے نسف گھنٹہ لے لیا ہے۔ اب منتظمین گراؤنڈ اور وکٹ کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ ٹاس کروایا جائے یا گراؤنڈ سے پانی نکلوایا جائے۔












Leave a Reply