سعید اجمل نے آئی سی سی کے فیصلوں پر سوال اٹھا دیا



(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے کہا ہے کہ اگر بھارت کو سیاست سے نہیں روک سکتے تو آئی سی سی کو بند ہوجانا چاہیے۔

کراچی میں پی سی سی ایل کے دوسرے ایڈیشن کی لانچنگ کے موقع  پر میڈیا سےگفتگو میں سعید اجمل نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو فیئر اور غیر جانبدار فیصلے کرنے چاہئیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ایک ملک کی مرضی پر دنیا کی کرکٹ نہیں چل سکتی۔ پوری دنیا پاکستان آکر کھیل رہی ہے تو بھارت کو کیا درد ہے جو وہ پاکستان نہیں آتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے اسپنر عثمان طارق دیکھنے میں تو اچھے لگ رہے ہیں لیکن پی سی بی کو ایکشن لینا چاہیے کہ ہمارے کھلاڑیوں کے اوپر کیوں ایکشن کے مسائل آتے ہیں یا لائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  پی ایس ایل ٹیم سیالکوٹ کا  کپتان کون ہوگا؟ ممکنہ سکواڈ سے متعلق اہم خبر





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *