پی ایس ایل ٹیم سیالکوٹ کا  کپتان کون ہوگا؟ ممکنہ سکواڈ سے متعلق اہم خبر



(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے رواں سیزن میں شامل ہونے والی نئی ٹیم سیالکوٹ کے کپتان اور ممکنہ  سکواڈ سے متعلق فرنچائز مالک نے اہم اشارے دے دیے ہیں۔

پی ایس ایل میں اس سال دو نئی ٹیمیں شامل کی گئی ہیں جن میں ایک حیدرآباد جبکہ دوسری سیالکوٹ کے نام سے میدان میں اترے گی جس پر شائقین کرکٹ کی دلچسپی عروج پر ہے۔

 سیالکوٹ ٹیم کے اونر حمزہ مجید کا کہنا ہے کہ کپتان اور حتمی  سکواڈ کا فیصلہ 30 جنوری کو ہونے والی کھلاڑیوں کی بڈنگ کے بعد کیا جائے گا تاہم ٹیم کی حکمت عملی کا خاکہ واضح ہے۔

  لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس ماہ کے آخر تک پلئیرز ڈرافٹنگ کا عمل مکمل کر لیا جائے گا،حمزہ مجید نے کہا کہ بابر اعظم کو ٹیم میں شامل کرنا سب کی خواہش ہے، ان کا کہنا تھا چھ سے سات آسٹریلین کرکٹرز ڈرافٹنگ کے لیے رجسٹر ہو چکے ہیں جن میں سے 3 سے4 کھلاڑیوں کی سیالکوٹ سکواڈ میں شمولیت کی امید ہے۔

فرنچائز مالک کا کہنا تھا کہ ٹیم کی ترجیح پاکستان کی موجودہ پلیئنگ الیون کے کھلاڑیوں کو شامل کرنا ہے تاکہ مضبوط اور متوازن  سکواڈ تشکیل دیا جا سکے،انہوں نے واضح کیا کہ سیالکوٹ فرنچائز کا فوکس لوکل ٹیلنٹ کو آگے لانا اور انہیں بڑا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جبکہ سیالکوٹ کے نوجوان کھلاڑیوں کو کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

کپتانی کے حوالے سے حمزہ مجید نے کہا کہ سیالکوٹ ٹیم کا کپتان پاکستانی ہوگا، جبکہ کوچنگ اسٹاف کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر معیاری مقامی کوچ دستیاب نہ ہوئے تو غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :  دمبولا سے اچھی خبر؛بارش رک گئی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *