دمبولا کی بارش؛ آخری پاکستان سری لنکا ٹی ٹوینٹی تاخیر کا شکار



(ویب ڈیسک)پاکستان  اور سری لنکا  کی ٹی ٹوینٹی سیریز کا  تیسرا ٹی ٹوینٹی  میچ  سری لنکا کے شہر دمبولا میں آج ہونا ہے لیکن میچ  کا آغاز کرنے میں شہر میں بارش کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین تیسرے میچ کا ٹاس ہونے کا وقت ہو چکا ہےْ شہر مین بارش ہو رہی ہے۔ سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں، آفیشلز اور شائقین موجود ہیں لیکن وکٹ کو پلاسٹک کی شیٹوں سے ڈھانپ کر بارش رکنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ بارش رکنے کے بعد طے شدہ طریقہ کار کے مطابق میچ کے منتظمین وکٹ اور گراؤنڈ کا جائزہ لیں گے، اس کے بعد ٹاس کی اجازت ملے گی۔

سری لنکا ٹور پر گئی ہوئی پاکستانی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے لئے یہ سیریز غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔

دمبولا بھیجی گئی پلئینگ الیون میں پانچ سٹارز کو شامل نہیں کیا گیا اور کچھ متبادل کھلاڑیوں کو ابھر کر اپنی پرفارمنس دکھانے کا موقع دیا گیا۔ اس سیریز میں پرفارم کرنے والوں کے لئے آسٹریلیا کے پاکستان ٹور کے دوران مزید مواقع ہوں گے اور اس کے بعد آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لئے گرین شرٹس کے  16 کے سکواڈ میں جگہ ملنے یا نہ ملنے کا فیصلہ ہو گا۔

  تین میچوں کی سیریز کے تینوں میچ دمبولا میں ہونا تھے۔ پہلا میچ  ماپکستان نے چھ وکٹوں سے جیت لیا، دوسرا میچ بارش نے نہیں ہونے دیا اور آج تیسرے اور آخری میچ کے آغاز کے لئے بارش رکنے کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ 

آج کے میچ سے پاکستان کو میزبان ٹیم کو  سیریز وائٹ واش کرنے کا موقع ملے گا اور میزبان ٹیم کو سیریز برابر کرنے کا موقع ملے گا۔ میچ نہ ہو سکا تو پاکستان تین میچوں کی سیریز کا صرف پہلا میچ ہی جیت کر سیریز تو جیت جائے گا لیکن سیریز وائٹ واش کا لطف اٹھانے سے محروم رہے گا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *