ویرات کوہلی نے ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا



(24 نیوز)بھارت کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی نے سابق بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

ویرات کوہلی نے  اپنے شاندار کیریئر میں ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا اور وہ  انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین28 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔

انہوں نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سر انجام دیا جہاں انہوں نے شاندار 93 رنز کی اننگز کھیلی۔

ویرات کوہلی نے 624 انٹرنیشنل اننگز میں 28 ہزار کا سنگ میل عبور کیا جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 644 اننگز میں 28 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ 

مزید پڑھیں:سابق کپتان بابراعظم کے نئے گھر کی تعمیر مکمل , والد کاجذباتی پیغام شیئر

 واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کرتے ہوئے  مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے، جس میں ڈیرل مچل نے 84 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں بھارت نے ویرات کوہلی اور شبمن گل کی نصف سنچریوں کی بدولت ہدف 49 اوورز میں مکمل کرلیا اور 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *