ٹی 20 اور ون ڈےکی بہترین ٹیم کون؟ آئی سی سی نے نئی عالمی رینکنگ جاری کردی



(ویب ڈیسک)آئی سی سی نے ٹی 20 اور ون ڈے ٹیموں کی عالمی رینکنگ کا اعلان کردیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ٹی 20 میں بھارت پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔
نئی آئی سی سی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ چوتھی، جنوبی افریقہ پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹی جبکہ پاکستان 7 ویں پوزیشن پر براجمان ہے۔
 نئی رینکنگ میں سری لنکا 8 ویں، بنگلہ دیش 9 ویں اور افغانستان 10 ویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کرگئے

ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں بھی بھارت پہلے نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔
ون ڈے میں پاکستان چوتھی، سری لنکا پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے ،افغانستان 7 ویں ، انگلینڈ 8 ویں، ویسٹ انڈیز 9 ویں اور بنگلہ دیش 10 ویں نمبر پر ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *