پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر انتقال کرگئے


سابق ٹیسٹ کرکٹر و سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس انتقال کرگئے۔

محمد الیاس کو کچھ روز قبل علاج کے لئے مقامی ہسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی سرجری ہوئی تھی، 79 سالہ محمد الیاس کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

محمد الیاس نے 10 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، جبکہ 82 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے۔

محمد الیاس پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر بھی رہے۔ وہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے بھی ہیڈ رہے تھے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *