ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں موٹرویز کے متعدد حصے ٹریفک کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہوراسلام آباد موٹروے ایم ٹودھند کے باعث مکمل طورپربند کردی گئی ہے تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔
اسی طرح لاہورسیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہے، ایم 11 کالاشاہ کاکو سے سمبڑیال تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حدِ نگاہ بہتر ہونے تک سفر موخر کریں، ترجمان کا کہنا ہے کہ دھند کی صورتحال بہتر ہوتے ہی موٹرویزکو مرحلہ وارکھول دیا جائے گا۔
موٹروے پولیس نے ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ رفتار کم رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں اورمحفوظ فاصلے کو یقینی بنائیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔













Leave a Reply