ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی وویمن ٹیم کی کپتان کا ریٹائرمنٹ کا اعلان


آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان اور نامور وکٹ کیپر بلے باز ایلیسا ہیلی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل فروری تا مارچ بھارت کے خلاف ہونے والی سیریز ان کے کیریئر کی آخری بین الاقوامی سیریز ہوگی۔

35 سالہ ایلیسا ہیلی نے معروف پوڈ کاسٹ “والو کاٹ” پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بھارت کے خلاف سیریز کے اختتام پر کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے اس فیصلے پر غور کر رہی تھیں، جو آسان نہ تھا، مگر ذہنی تھکن اور مسلسل انجریز کی وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

ایلیسا ہیلی بھارت کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں حصہ نہیں لیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے کم وقت مل رہا ہے، اس لیے انہوں نے اس فارمیٹ سے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم، وہ ون ڈے سیریز اور پرتھ میں ہونے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی قیادت جاری رکھیں گی۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *