حکومت کا ریسکیو 1122 کے تمام اہلکاروں کو رسک الاؤنس دینے کا اعلان


خیبرپختونخوا حکومت نے ریسکیو 1122 کے تمام اہلکاروں کو رسک الاؤنس دینے کی منظوری دیدی۔

مراسلےمیں کہاگیا کہ خیبرپختونخوا کابینہ کےفیصلےکی روشنی میں ریسکیو اہلکاروں کو رسک الاؤنس دینے کافیصلہ کیا گیا،محکمہ خزانہ نے رسک الاؤنس سے متعلق سیکرٹری ریلیف کو مراسلہ بھیج دیا۔

مراسلے کے مطابق اسکیل تین سے 16 تک ریسکیو اہلکار رسک الاؤنس کے اہل قرار دیا گیا،اکاؤنٹنٹ جنرل کو ریسکیو اہلکاروں کے رسک الاؤنس سے آگاہ کردیا گیا۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *