تکنیکی و آپریشنل وجوہات کی وجہ سے 7 پروازیں منسوخ


تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر، کراچی کا فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے 7پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے کوالالمپور، ایئرپلین کی پرواز ڈی سیون 109 ،کراچی سے عدیس ابابا، ایئرپیلن کی پرواز ای ٹی 695 منسوخ ہوگئی۔

دوسری طرف کراچی سے لاہور، ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 143،145،کراچی سے لاہور، ا یئربلیو کی پرواز پی اے 402 اڑان نہ بھر سکی۔

کراچی سے اسلام آباد، ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 123 جبکہ کراچی سے لاہور، پی آئی اے کی پرواز پی کے 306بھی منسوخ ہوگئی۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *