
(ممتاز شگری)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کر دیا، ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں 17 امپائرز اور 4 میچ ریفریز فرائض انجام دیں گے۔
میچ آفیشلز میں پاکستان کے فیصل آفریدی بھی شامل ہیں جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے، سپر سکس مرحلے اور ناک آؤٹ مقابلوں کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اگلے مرحلوں کے لیے آفیشلز کا انتخاب کارکردگی اور تجربے کی بنیاد پر کیا جائے گا، انڈر 19 ورلڈ کپ زمبابوے اورنمیبیا میں کھیلا جائے گا۔
انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کا پہلا میچ 15جنوری کو کھیلا جائے گا، پاکستان اپنا پہلا میچ 16جنوری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
ورلڈ کپ کیلئے 16ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان ، انگلینڈ، زمبابوے اور سکاٹ لینڈ ایک ہی گروپ میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں :صحافی ارشد شریف قتل کیخلاف از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر












Leave a Reply