پاکستان کا عمدہ آغاز وارم اپ میچ میں امریکا کو 69 رنز سے ہرادیا



(ویب ڈیسک) پاکستان نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے وارم اپ میچ میں امریکا کو 69 رنز سے شکست دے دی۔

 زمبابوے کے شہر بلاوایو میں ہونے والے وارم اپ میچ میں قومی انڈر 19 ٹیم نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 298 رنز بنائے اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

سمیر منہاس نے 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے لیکن وہ زخمی ہوجانے کے سبب اپنی اننگز جاری نہ رکھ سکے اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ احمد حسین نے 43 رنز بنائے اور وہ بھی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

امریکا کے بولر اتکرش سری واوستو نمایاں رہے جنہوں نے 26 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے اسکور کے جواب میں امریکا کی ٹیم 44 ویں اوور میں 245 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی,ساحل گارگ 75 رنز بناکر نمایاں اسکورر رہے۔

یہ بھی پڑھیں :  دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *