
(وسیم احمد)پی سی بی نے ملتان سلطانزکی فروخت کے لیے اشتہار جاری کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےملتان کی بڈز کے لیے خواہشمند پارٹیز کومدعو کر لیاہے جو ملتان سلطانز ٹیم کے فرنچائز رائٹس کے لیے بڈ کر سکتی ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ٹیکنیکل پروپوزلزکیلئے دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
تکنیکی طور پر کوالیفائیڈ بڈرز اگلے مرحلے میں داخل ہوں گے۔
پی سی بی نے ملتان کو سیزن 11 کےلئے خود چلانے کا اعلان کیا تھا۔
پی ایس ایل میں دو فرنچائزز کی ریکارڈ فروخت اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے بعد ملتان کی آکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے،ملتان کو بھی اوپن آکشن کے ذریعے فروخت کیاجائےگا۔












Leave a Reply