ٹیکس نہ دینے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ


پنجاب میں عرصہ دراز سے ٹیکس نہ دینے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت فیلڈ آپریشن کی کارکردگی بارے اجلاس ہوا، جس میں کہا گیا کہ صوبہ بھر میں سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کو پی آر اے سے لازمی رجسٹریشن کروانا ہوگی۔

کمپنیوں کو ای آئی ایم ایس اور ٹیکس ادائیگی بھی یقینی بنانا ہوگی، اجلاس میں محصولات کے اہداف اور ای آئی ایم ایس رجسٹریشن بارے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

مقررہ اہداف مکمل نہ کرنے پر سرگودھا اور بہاولپور ڈویژن کی کارکردگی کے بارے میں اظہار ناراضی کیا گیا، چیئرمین پی آر اے کا کہنا تھا کہ تمام فیلڈ ٹیموں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے رواں ماہ ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *