(24نیوز) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم “ملتان سلطانز” کی نیلامی کا اشتہار میڈیا میں شائع ہونے پر علی ترین کی دُکھ بھری پوسٹ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیئی۔
پی ایس ایل کی تادیبی کارروائی کے نتیجہ میں ملتان سلطانز کی ملکیت سے محروم ہو جانے والے علی ترین نے ملتان سلطانز فرنچائز کی نیلامی کا اشتہار میڈیا میں آنے پر سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’جب آپ کو پتہ چلے کہ آپ کی ایکس کی دوبارہ شادی ہو رہی ہے‘
ایکس پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کا کچھ سال تک انتظام چلانے والے انویسٹر علی ترین کا یہ دکھ بھرا تبصرہ صارفین کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ اس تبصرے کے ساتھ علی ترین نے جو تصویر پوسٹ کی اس میں وہ ایک جِم میں کانوں پر ہیڈفونز لگائے کھڑے نطر آ رہے ہیں۔
اس پوسٹ کے متعلق “خبر” میں بی بی سی نیوز اردو ویب سائت پر لکھا گیا کہ دراصل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان سلطانز کی نیلامی کے لیے اخبارات میں اشتہار دیا ہے۔
پاکستان کرکت بورڈ پی سی بی دو نئی ٹیموں کے فرنچائز رائتس فروخت کرنے سے پہلے اعلان کیا تھا کہ مارچ کی 23 تاریخ سے شروع ہونے والے پی ایس ایل سیزن میں پی سی بی خود ملتان سلطانز کی مینیجمنٹ چلائے گی اور اس ٹیم کی نئے سرے سے نیلامی بعد میں کی جائے گی۔ دو ٹیموں حیدر آباد اور سیالکوٹ کی اچھی قیمت پر فروخت کے بعد پی سی بی نے املتان سلطانز کے بارے میں اپنا فیصلہ بدل دیا اور میڈیا میں ٹیم کی نیلامی کا اشتہار شائع کر دیا۔
بعض مبصرین اسے پی سی بی کا گزشتہ فیصلے سے یوٹرن قرار دے رہے ہیں جبکہ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو دو ٹیموں کی کامیاب نیلامی کے بعد انویسٹرز کی طرف سے ملتان سپطانز کی خریداری میں دلچسپی کے واضح اشارے ملے ہیں جس کے بعد ملتان سلطانز کی نئے سرے سے نیلامی کا عمنل ابھی مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ نے ابتدا لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈئیٹرز،کراچی کنگز، اسلام آباد یونائٹڈ اور پشاور زلمی کے ساتھ کی تھی، ان ٹیموں کے فرنچائز حقوق دس سال کے لئے فروخت کئے گئے تھے۔ بعد میں نئی ٹیم ملتان سلطانز کو شامل کیا گیا اور اس ٹیم کے فرنچائز حقوق معروف صنعتکار اور سیاست دان جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے نیلامی میں حصہ لے کر حاصل کر لئے۔
علی ترین کے ساتھ لیگ کے انتظامی اور مالی معاملات پر اختلافات ہوئے ۔ ان اختلافات کو لے کر علی ترین نے پبلک فورمز پر پی ایس ایل اور پی سی بی پر تنقید شروع کر دی ۔ا س تنقید کو پی ایس ایل نے ایگریمنٹ کی وائلیشن اور برانڈ کی ساکھ کو نقصان پہنچنے کا سبب قرار دیا اور علی ترین کو شو کاز نوٹس کیا، اس نوٹس سے معاملہ مزید بگڑ گیا جب علی ترین نے نوٹس کا جواب مزید تنقید کی صورت میں دیا۔ اس دوران باقی پانچ پرانی ٹیموں کی مینیجمنٹ نے پی ایس ایل کی نئی ویلیوئیشن کے مطابق اضافی رقم ادا کرنا قبول کر کے اپنے معاہدوں کی 10 سال کے لئے تجدید کر لی لیکن علی ترین کا پی ایس ایل کے ساتھ گزشتہ معاہدہ منسوخ ہو گیا۔ علی ترین کو پی ایس ایل کے ساتھ رقم کی طے شدہ اماؤنٹ کی ادائیگی کے حوالے سے بھی شکایت تھی کہ یہ زیادہ ہے اور مزید یہ شکایت بھی پیدا ہو گئی کہ پی ایس ایل معاہدوں کی تجدید کے لئے مزید رقم کا تقاضا کرنے کی طرف جا رہی تھی۔

بدھ کو اخباروں میں شائع ہونے والے اس اشتہار میں پی سی بی نے ملتان کی ٹیم فرنچائز رائٹس کے لیے ممکنہ سرمایہ کاروں کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 میں پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے بعد سے ملتان کی ٹیم نہ صرف لیگ کا اہم حصہ رہی ہے بلکہ شائقین میں اس کی بڑی فالوئینگ بھی ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیم کے حقوق حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کار 30 جنوری شام تین بجے تک بولی جمع کروا سکتے ہیں۔
بورڈ کے مطابق جمع کروائی گئی بولی اس ہی روز ساڑھے تین بجے کھولی جائے گی اور تکنیکی طور پر اہل بولی دہندگان کو اس عمل میں مزید حصہ لینے کی اجازت ہو گی۔












Leave a Reply