بیٹنگ کے دوران واپس بلائے جانے پر محمد رضوان کا موقف سامنے آگیا



(ویب ڈیسک) بگ بیش لیگ کے اہم میچ کے دوران سست رفتار بیٹنگ کے سبب واپس بلائے جانے پر محمد رضوان کا موقف سامنے آگیا۔

  بگ بیش کے اہم میچ میں بیٹنگ کے دوران کیپٹن کی طرف سے واپس بلا لئے جانے پر میڈیا کی بعض آؤٹ لیٹس نے رپورٹ کیا تھا کہ یہ عمل محمد رضوان کی بے عزتی کرنے کے مترادف ہے۔ اب بگ بیش لیگ میں  بیٹنگ کے دوران  واپس بلائے جانے پر محمد رضوان کا موقف بھی سامنے آگیا۔

محمد رضوان نے کہا، اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ میں بگ بیش لیگ چھوڑ کر واپس آرہا ہوں، معاہدہ پورا نہ  کرنے کی باتیں جھوٹی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ میں بگ بیش لیگ چھوڑ کر واپس آرہا ہوں، معاہدہ پورا نہ  کرنے کی باتیں جھوٹی ہیں۔

محمد رضوان نے کہا، کپتان کی بات ماننا میرا فرض ہے، ہمارا مذہب بھی اس بات کی تقلین کرتاہےکہ اپنےامیر کی اطاعت کریں، وہ جوکہے اس پر لبیک کہیں، میچ میں کپتان امیر ہوتاہے۔

 میچ کی سچوئشن کےمطابق کیپٹن نے جو بھی فیصلہ کیا، اس پر عمل کرنا ضروری تھا۔ واپس بلائے جانے  پر مجھے کوئی گلہ نہیں، میچ کے بعد کوچ اور کیپٹن نے مجھ سےاس بارے میں بات کرکے شکریہ ادا کرنے کے ساتھ  معذرت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیئے:  آٹھ فروری کی کال ہمارے الائنس کی ہے،  بانی کی نہیں، علیمہ خان

محمد رضوان نے بتایا کہ میں بگ بیش لیگ معاہدےکے تحت میچز کے لیےاپنی ٹیم ملبورن رینی گیڈ کو دستیاب ہوں۔ بگ بیش لیگ چھوڑنےکی باتیں جھوٹ ہیں۔

 دو روزپہلے  ایک اہم میچ میں میلبورن رینی گیڈ کے کیپٹن نے تئیس گیندوں پر چھبیس رنز پر محمد رضوان کو  ریٹائرڈ ڈیکلئیر کر کے پویلین واپس بلالیا تھا۔ ،رضوان کی جگہ سدرلینڈ جب  خود بیٹنگ کرنےگئے تو صرف ایک رنز پر آوٹ ہوگئے تھے۔

اس میچ میں سڈنی تھنڈرز   ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت چار وکٹوں سے کامیاب قرار پائے تھے۔ 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *