یمن میں امن کے خلاف یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں، پاکستان


پاکستان نے یمن میں یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کر دی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان علاقائی مکالمے کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے، یمن میں لاکھوں افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ سلامتی کونسل کو یمن میں امن کے لئے متحد ہوکر کردار ادا کرنا چاہئے، پاکستان سعودی عرب کی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے،عمان متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو بھی سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی حکومت اور عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کے دفاتر اور اثاثوں پر غیر قانونی قبضے کی شدید مذمت کرتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *