پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے ٹکٹوں کی فروخت پی سی بی کابڑااعلان



(روزینہ علی)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا گیا۔
 آن لائن ٹکٹس 16 جنوری سے دستیاب ہوں گے جنہیں پی سی بی ویب سائٹ کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے، جبکہ فیزیکل ٹکٹیں 19 جنوری بروز پیر سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی۔
تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 29، 31 جنوری اور 1 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام 6 بجے پاکستانی وقت پر شروع ہوں گے۔
 پاکستان اور آسٹریلیا 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریزکے آن لائن ٹکٹس حاصل کرنے کے لیے pcb.tcs.com.pk پر کلک کریں۔
پہلے میچ کی وی آئی پی انکلوژرز کی ٹکٹ 800 روپے جبکہ باقی دونوں میں 1000 روپے کی ہو گی،پریمیم انکلوژرز کا ریٹ پہلے میچ میں 600 روپے،دوسرے اور تیسرے میچ میں 700 روپے ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:محمد رضوان کوواپس بلانے پر کپتان اور کوچ نے معافی مانگ لی
فرسٹ کلاس انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے پہلے اور 600 روپے کا باقی دو میچز میں ملے گا،اسی طرح جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کا ریٹ 400 اور 500 روپے ہو گا،اقبال اینڈ کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 1500 اور 2000 روپے مقررکی گئی ہے،جناح اینڈ وی آئی کا ٹکٹ 2000 اور آخری دو میچوں میں 2500روپے کا ہو گا،ہاسپیٹیلٹی گیلری کا ریٹ 5000 اور 6000 روپے ہو گا۔
اقبال اینڈ کے 24 سیٹر ہاسپیٹیلٹی باکس میں ایک سیٹ پہلے میچ میں 20،000 جبکہ آخری دو میچوں میں 25،000 روپے میں خریدی جا سکتی ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *