
(24 نیوز) انڈر 19 ورلڈکپ کا آج سے آغاز ہوگا,ایسے میں آئی سی سی کی جانب سے انڈر 19 ورلڈکپ کی وننگ ٹرافی کا چیتوں کے ساتھ کیا گیا فوٹو شوٹ وائرل ہوگیاہے۔
نیمیبیا کے نیشنل پارک میں کیے گئے فوٹو شوٹ میں چیتوں کو ٹرافی کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
Curious cats and cricket fans are ready for #U19WorldCup action in Namibia
With thanks to @Naankuse Foundation pic.twitter.com/NpSj9o4Yfh
— ICC (@ICC) January 14, 2026
واضح رہے کہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں آج ابتدائی روز تین میچز کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:محمد رضوان کوواپس بلانے پر کپتان اور کوچ نے معافی مانگ لی
پہلے میچ میں بھارت اور امریکا، دوسرے میچ میں میزبان زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ جبکہ تیسرے میچ میں تنزانیہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
تینوں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ساڑھے 12 بجے شروع ہوں گے۔
پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنا افتتاحی میچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔












Leave a Reply