انتظار کی گھڑیاں ختم آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ آج سے شروع



(24نیوز) کرکٹ شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کا آغاز آج سے ہوگا۔
میگا ایونٹ میں آج کے دن 3 میچ کھیلے جائیں گے، ایونٹ کے پہلے ٹاکرے میں بھارت اور امریکا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔

دوسرے میچ میں زمبابوے اور سکاٹ لینڈ میں جوڑ پڑے گا جبکہ آج کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز اور تنزانیہ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

قومی ٹیم آج ہرارے میں ٹریننگ سیشن میں حصے لے گی اور اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارے گی، پاکستان اپنا پہلا میچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں:‎زیر تربیت اے ایس پیز کو پاسنگ آؤٹ پر پلاٹ دئیے جائیں گے:محسن نقوی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *