وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو ڈالر 12 فیصد شرح سود پر ملتا ہے، سابق دور میں 50 لوگوں کو 4 ارب ڈالر صفر شرح پر دے دیے گئے۔ پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اب سوال پوچھا جاتا ہے کہ باقی لوگ غریب کیوں ہیں؟ 4 ارب ڈالر چھوٹی فیکٹریاں لگانے کے لیے نوجوانوں کو دیے جاسکتے تھے۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خوشحالی کا راستہ صرف طاقت اور اثرو رسوخ تک رسائی بن چکا ہے، ترقی تب آئےگی جب ہر شہری کو کام کے لیے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے، مخصوص طبقے کو سستی بجلی، گیس اور ٹیکس چھوٹ دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو اب ‘کاروبار چلانے’ کے بجائے ‘سہولت کار’ کا کردار ادا کرنا ہوگا، نجکاری کوئی نظریاتی منصوبہ نہیں بلکہ مارکیٹ کی خرابیوں کو درست کرنے کا طریقہ ہے۔













Leave a Reply