پی ایس ایل گورننگ کونسل اجلاس کے دوران اہم امور پر مشاورت



 (24 نیوز)پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس کے دوران اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد سید ، سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر اور فرنچائز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران اہم فیصلوں پر مشاورت کی گئی، ہاؤس کو اہم فیصلوں پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں ڈرافٹنگ اور آکشن پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

پرانی فرنچائزز نے زیادہ ریٹینشن رکھنے پر زور دیا، پی ایس ایل فرنچائزز ڈائریکٹ سائننگ کے حق میں تھیں، پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے صدارت کی، پی سی بی اور پی ایس ایل حکام نے شرکت کی۔

سیالکوٹ اور حیدرآباد کی نئی ٹیموں کے مالکان کو خوش آمدید کہا گیا، نئی ٹیموں کی کامیاب نیلامی پر چیئرمین پی سی بی اور پی ایس ایل ٹیم کو مبارکباد دی گئی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے شیڈول پر تفصیلی غور اور کھلاڑیوں کی ریٹینشنز پر تبادلۂ خیال کیا گیا، ڈرافٹ، آکشن یا ڈراکشن ماڈل پر بھی مشاورت کی گئی، ڈائریکٹ سائننگز کا آپشن بھی زیر غور آیا، ایل ایچ بی ایل پی ایس ایل کا آغاز 26 مارچ کو ہوگا۔

ایجنڈا امور پر مزید غور کے لیے ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا، گورننگ کونسل کا اجلاس ضرورت کے تحت دوبارہ طلب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فضائیہ کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *