افغانستان ٹیم کو بڑا دھچکا اہم کھلاڑی انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگیا



(ویب ڈیسک )افغانستان کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر نوین الحق انجری کی وجہ سے اگلے ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق افغان فاسٹ بولر نوین الحق آئندہ ہفتے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3  میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔ 

کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ  نوین الحق رواں ماہ کے آخر میں سرجری کروائیں گے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ  نے تاحال نوین الحق کے متبادل کا اعلان نہیں کیا، تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ریزرو کھلاڑیوں میں  اسپنر اے ایم غضنفر،  اعجاز احمد زئی اور فاسٹ بولر ضیا الرحمان شریفی شامل ہیں۔

 کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق نوین الحق کی انجری کی نوعیت ابھی تک سامنے نہیں آ سکی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے بھارت میں شروع ہوگا۔ا فغانستان ٹیم ایونٹ کے گروپ ڈی میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛  مالی سال کے پہلے پانچ ماہ: معیشت کو پر لگ گئے، معاشی سرگرمی میں اضافہ





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *