محمود اچکزئی اور نواز شریف کے رابطے کا مجھے علم نہیں، سینیٹر رانا ثناء اللہ


وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی اور نواز شریف کے رابطے کا مجھے علم نہیں۔ نجی چینل سے گفتگو کے دوران راناثناء اللّٰہ نے کہا کہ آج ہم نے بہتر اور مثبت اقدام کیا ہے، پی ٹی آئی بھی مثبت اقدامات کرے، اس طرح اعتمادی سازی ہوتی ہے۔ اگلے ہفتے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا عمل شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ڈائیلاگ کے حق میں نہیں، پی ٹی آئی والے جب ملتے ہیں تو کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر نے اپوزیشن اراکین کی رائے معلوم کرنے کے بعد پراسس کرکے محمود اچکزئی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سینیٹ میں علامہ راجہ ناصر عباس کے بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کا پراسس چیئرمین سینیٹ کے آتے ہی شروع ہو جائے گا۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *