ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اہم ٹیم نے لیجنڈ کرکٹر کی خدمات حاصل کر لیں



(ویب ڈیسک )آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے زمبابوے نے اپنی تیاریوں کے سلسلے میں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر کورٹنی والش کو سپورٹ اسٹاف میں شامل کر لیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا جس میں زمبابوے گروپ بی میں شامل ہے جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا، آئرلینڈ، عمان اور سری لنکا سے ہوگا۔

زمبابوے کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر گیومور ماکونی کا کہنا ہے کہ کورٹنی والش کی تقرری کا مقصد عالمی ایونٹ سے قبل ٹیم کی تکنیکی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:مچھر انسانوں کو زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟ نئی تحقیق میں چونکا دینے والا انکشاف

انہوں نے کہا کہ کورٹنی والش بین الاقوامی کرکٹ، خصوصاً فاسٹ باؤلنگ میں اعلیٰ سطح کا بے مثال تجربہ رکھتے ہیں اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے دوران ہمیں ایسے فرد کی ضرورت تھی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں گروپ بی کی ٹیم زمبابوے اپنے مہم کا آغاز 9 فروری کو کولمبو میں عمان کے خلاف کرے گا پھر 13 فروری کو اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا، 17 فروری کو آئرلینڈ اور 19 فروری کو سری لنکا سے آمنا سامنا ہوگا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *