بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی گئیں


وفاقی دارالحکومت میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

اسلام آباد کی تین مرکزی شاہراہوں پرلگائے گئےناکوں پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو روک کر ایم ٹیگ لگائے جا رہے ہیں،9 ایونیو ناکہ،مارگلہ ایونیو اور ناکہ جی 14 پر کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں،اسلام آباد میں داخل ہونے والی تینوں مین شاہراہوں پر انتظامیہ کی ٹیمیں موجودہیں۔

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو ناکوں پر ہی روک کر ایم ٹیگ لگایا جائے گا،ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا اور ایس پی ڈولفن نےناکہ جات کا دورہ کیا،شہر بھر میں 12 انٹری پوائنٹس پر لگائے گئے ایم ٹیگ ریڈرز کو بھی فعال کر دیا گیاہے اوربغیر ایم ٹیگ کے شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کو روکنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ڈی جی ایکسائزکے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے 24/7 ایم ٹیگ لگانے کا آغاز کیا گیا ہے،

شہر بھر میں 16 پوائنٹس پر ایم ٹیگ لگانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *