صرف 40 رنز کا ہدف، 231 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا


پریزیڈنٹ ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک ناپسندیدہ عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا جہاں ایس این جی پی ایل کی ٹیم انتہائی کم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی۔

پی ٹی وی اور ایس این جی پی ایل کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پی ٹی وی کی ٹیم نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم اسکور کا کامیاب دفاع کرکے تاریخ رقم کر دی۔

اس میچ میں ایس این جی پی ایل کو جیت کے لیے صرف 40 رنز کا ہدف ملا تاہم پوری ٹیم صرف 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اس طرح پی ٹی وی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں کم ترین ہدف کا دفاع کرنے والی ٹیم بن گئی۔

اس میچ کے ساتھ 231 سال پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا، اس سے قبل 1794 میں ایم سی سی کی ٹیم اولڈ فیلڈ کے خلاف 41 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔

 


install suchtv android app on google app store



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *