بنگلادیش نے بھارت کو بڑا جھٹکا دے دیا، آئی سی سی وفد کا بھارتی رکن ویزے سے محروم


بنگلادیش نے آئی سی سی وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈکپ کے وینیوز کے معاملے میں آئی سی سی کے دو رکنی وفد نے بنگلا دیش کا دورہ کرنا تھا۔

آئی سی سی وفد میں ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی اینڈریو ایپہگریو اور بھارت سے تعلق رکھنے والے سینئر ایگزیکٹو شامل تھے، صرف ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی کو ویزا جاری کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اینڈریو ایپہگریو دو روزہ دورے پر آج بنگلادیش پہنچیں گے۔ آئی سی سی وفد کے دورے کا مقصد ورلڈکپ کے وینیوز کی تبدیلی پر بات چیت کرنا ہے۔

یاد رہے کہ بنگلا دیش نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھارت میں اپنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز کھیلنے سے انکار کیا ہے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *