آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ بنگلہ دیش کے ساتھ میچ میں بھارتی ٹیم مشکل میں پھنس گئی



 (24نیوز) آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کے میچ میں  بے سبب مغرور بھارت کی ٹیم بنگلہ دیش کے ساتھ میچ میں سخت مشکل میں پھنس گئی۔ لیکن اب بارش نے میچ رکوا رکھا ہے اور اگر میچ دوبارہ شروع نہ ہوا تو بنگلہ دیش کی اندر19 ٹیم  یقینی جیت سے محروم ہو جائے گی۔

آج کے میچ میں پہلے تو بھارت کی ٹیم اچھا سکور نہیں کر سکی، پھر بنگلہ دیش کی باری آئی تو بارش نے  19 اوورز کے بعد میچ رکوا دیا۔ اب تک کھیلے گئے اوورز میں بنگلہ دیش کی پوزیشن بھارت کی  پوزیشن سے بہت بہتر ہے۔

 میچ یہیں ختم کرنا پڑا تو آئی سی سی کے قواعد کے تحت بنگلہ دیش کی ٹیم میچ جیت نہیں پائے گی اور میچ کو ابنڈن کر کے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔ اگر بارش رک گئی اور بنگلہ دیش کی ٹیم 20 اوور مکمل کھیلنے میں کامیاب ہو گئی اور اس کے بعد میچ بارش کی وجہ سے رک گیا اور دوبارہ نہ ہو سکا تو اس صورت میں آئی سی سی کے منتظمین ڈی ایل ایس  DLS میتھڈ سے میچ کے  فاتح کا تعین کرین گے۔  جائے گی۔

زمبابوے کے شہر بلاوائیو کے کوئنز سپورٹس کلب میں آج آئی سی سی اندر 19 ورلڈ کپ کے میچ میں بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔  بھارت اور بنگلہ دیش کی حکومتوں اور کرکٹ بورڈز کے درمیان کشیدگی کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ بنگلہ دیش کے کیپٹن نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ دی۔

بھارت کی ٹیم نے  49 اووروں کے میچ میں  238 رنز بنا کر تمام بیٹر آؤٹ ہونے کے سبب اننگز ختم کی۔ 239 کا ٹارگٹ چیز کرنے کے لئے بنگلہ دیش کے  بیٹرز نے  17 اووروں میں  90 رنز بنائے اور اس کی دو وکٹیں گریں تو بارش کی وجہ سے کھیل رک گیا۔

کھیل  ایک گھنٹے سے رکا ہوا ہے۔

بھارت کی ٹیم کی 17 اوورز کے خاتمے پر پوزیشن بنگلہ دیش کی موجودہ پوزیشن سے کمزور تھی۔  17 اوورز میں بھارت نے  87 رنز بنائے تھے اور ان کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ لیکن آئی سی سی کے طریقہ کار کے مطابق  20 اوور پورے ہونے سے پہلے میچ ختم کرنا پڑا تو بنگلہ دیش کی ٹیم کو بھارت کے برابر ایک پوائنٹ ہی ملے گا۔  ایک بار بنگلہ دیش کے 20 اوور پورے ہونے کے بعد میچ  ختم کرنا پڑا تو بنگلہ دیش اور بھارت میں سے ونر کا تعین  DLS  فارمولا سے ہو گا۔ 

 سٹڈیم میں اس وقت بارش رکنے اور میچ دوبارہ شروع ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *