امیچرز گولف چیمپئن شپ قائم خان کی برتری برقرار



(24 نیوز )لاہور میں جاری امیچرز گالف چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں بھی قاسم علی خان نے اپنی برتری برقرار رکھی ہے۔

امیچر گولف چیمپئن شپ لاہور کےجیم خانہ کلب کے گالف کورس پر جاری ہے، مین راؤنڈ کے دوسرے روز بھی گالفرز نے سرد موسم میں اپنی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوششیں جاری رکھیں۔

ایونٹ میں ملک بھر سے 150 امیچر گالفرز شریک ہیں، دوسرے راؤنڈ میں بھی قاسم علی خان نے برتری برقرار رکھی، وہ 140 گراس اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

ملتان کے سعد حبیب کا دوسرا نمبر ہے، ان کا ا سکور 144 ہے، زید عمر، مہامن منشا اور حسین حامد کا اسکور 148 ہے، سینئرز کیٹیگری میں تیمور شبیر کو سبقت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *