
(24نیوز) زمبابوے میں ہو رہے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 18 رنز سے شکست دے دی۔ یہ ایونٹ میں بنگلہ دیش کا پہلا اور انڈیا کا دوسرا میچ تھا۔
زمبابوے کے شہر بلاوائیو کے کوئینز سپورٹس کلب کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ دی تھی۔ بھارت نے 48 اوورز اور چار بالز میں تمام وکٹیں گنوا دیں اور اس کے 238 رنز بنے۔ بنگلہ دیش نے 239 رنز کا ٹارگٹ چیز کرنے کے لئے بیٹنگ شروع کی تو 17 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 90 رنز بنا لئے۔ بارش س کے سبب میچ روکا گیا اور پھر ایک گھنٹے کے بعد دوبارہ شروع کیا گیا تو بنگلہ دیش کو 29 اوورز میں 165 رنز بنانے کے لئے کہا گیا۔ با۱قی 11.4 اوورز کے لئے بنگلہ دیش کو آٹھ سے زایدہ رن ریٹ کے ساتھ کھیلنے کا ٹارگٹ مل گیا۔
ڈی ایل ایس میتھڈ سے متاثر ہونے والے اس میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم 29 ویں اوور میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
انڈر 19 ورلڈ کپ کا یہ ساتواں میچ بارش ہونے تک بنگلہ دیش کی ٹیم جیتتی دکھائی دے رہی تھی۔ اس کا رن ریٹ اور باقی وکٹیں بھارت کے 17 اوورز کے رن ریٹ اور باقی وکتوں سے بہتر تھے۔ بارش تو معمولی ہوئی لیکن ایک گھنٹہ وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہونے میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کو ڈی ایل میتھڈ کے تحت 18 رنز سے شکست دے دی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے عزیز الحکیم 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رفعت بیگ 37، رزان حسین 15، کلام صدیقی 15، شیخ پرویز جبن 7، زواد ابرار 5، سمیع النبصیر 2، اقبال حسین ایمان 2، فرید حسن 1 اور الفہد 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
سعد اسلام 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ بھی پڑھیئے: آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ، بنگلہ دیش کے ساتھ میچ میں بھارتی ٹیم مشکل میں پھنس گئی
بھارت کی جانب سے وہان ملہوترا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کھلان پٹیل نے 2 جبکہ کنشک چوہان، ہینل پٹیل اور دیپیش دیویندرن نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بھارت کی جانب سے ابھیگیان کُنڈو اور ویبھو سوریاونشی بالترتیب 80 اور 72 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کنسک چوہان 28 دیپیش دیویندرن 11، کھِلن پٹیل 8، وِہان ملہوترا 7، کپتان آیوش مہاترے 6، آر ایس امبرش 5، ہرونش پنگالیا 2 اور ویدنت تریویدی 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
بنگلا دیش کی جانب سے الفہد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ عزیز الحکیم اور اقبال حسین ایمان نے 2، 2 جبکہ شیخ پرویز جِبن نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔












Leave a Reply