
(24 نیوز)سری لنکا کے نوجوان بلے باز ورن چامودیتھا نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
جاپان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ورن چامودیتھا نے غیر معمولی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 143 گیندوں پر 192 رنز اسکور کیے جس میں 26 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، یہ انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا ہی کے ہاسیتھ بویاگودا کے پاس تھا جنہوں نے 2018 کے ایڈیشن میں 191 رنز بنائے تھے، تاہم ورن چامودیتھا نے اس ریکارڈ کو ایک رن سے پیچھے چھوڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
یہ بھی پڑھیں :محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات












Leave a Reply