
(ویب ڈیسک)پاکستان کے سابق کرکٹر رانا نوید الحسن نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں اپنے تجربات کی روشنی میں بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ کے درمیان پیش آنے والے واقعے پر کھل کر بات کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں رانا نوید الحسن نے کہا کہ بگ بیش لیگ نے مجھے سکھایا ہے کہ آسٹریلوی بڑے صاف گو کرکٹرزہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی بی ایل کا ایک لمبے عرصے تک حصہ رہنے پر میں نے دیکھا کہ بڑی لیگز کیسے کام کرتی ہیں، پاکستان میں ٹیم کلچر کی طرح وہاں کھلاڑیوں کو بڑے ناموں کا کوئی خوف نہیں ہوتا۔
“Wasn’t happy, Babar.” ????
Drama in the middle of the SCG after Steve Smith knocked back a run from Babar Azam, so he could take strike during the Power Surge. #BBL15 pic.twitter.com/rTh0RXE0A5
— KFC Big Bash League (@BBL) January 16, 2026
رانا نوید کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی صرف صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ جب آپ کھیلتے ہیں تو آپ کو امپیکٹ کے لحاظ سے جانچا جاتا ہے، اسٹیو اسمتھ نے جو عمل کیا وہ یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ آپ کو کہاں دیکھتے ہیں، بابراعظم اور محمد رضوان کو ماڈرن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی اہلیت کے بارے میں دوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سڈنی سکسرز کے سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ میں اسٹیو اسمتھ نے بابر کی شاٹ پر رن لینے سے انکار کردیا تھا۔
بابر اعظم اسٹیو اسمتھ کے رن نہ لینے پر ناخوش تھے اور آؤٹ ہونے کے بعد باؤنڈر ی لائن کو بیٹ مار کر ناگواری کا اظہار بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں:کیا پیر سے سکول صبح 10 بجے کھلیں گے ؟طلبا کے لئے اہم خبر












Leave a Reply