کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں تیسرے درجے کی آگ لگنے کے نتیجے میں ٰ6 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ رات سوا 10 بجے کے قریب گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچ گئی۔
عمارت کا ایک حصہ گر چکا ہے، فائربریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افرادکی تعداد 6 ہوگئی، 20 سے زائد افراد زخمی ہیں، 3 افراد جھلس کر اور 3 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 افرادکی حالت تشویش ناک ہے، جاں بحق 5 افراد میں سے 4 کی شناخت فراز،کاشف، عامر اور شہروز کے نام سے ہوئی ہے۔
آگ لگنے کی وجہ سے گراؤنڈ فلورکی تمام دکانیں جل گئی ہیں، شاپنگ پلازہ میں 1000 سے زائد دکانیں ہیں، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تنگ راستوں اور آتش گیر سامان کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔
20 سے زائد فائر بریگیڈ گاڑیاں، واٹر باؤزر اور اسنارکلز آگ پرقابو پانے میں مصروف ہیں، عمارت پرانی ہونے کے باعث گرنے کا خدشہ ہے، ریسکیو آپریشن غیر معمولی احتیاط کے ساتھ جاری ہے۔













Leave a Reply