ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہ جانے کا معاملہ، بنگلہ دیش کا پاکستانی حکومت سے رابطہ


بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کے معاملے پر بنگلہ دیشی حکومت نے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے مؤقف اختیار کیا کہ بھارت کو کسی ملک کو ڈرانے دھمکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

بنگلہ دیش کی معقول اور درست وجوہات ہیں، ان پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو اس معاملے پر مکمل سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے سکیورٹی خدشات کے باعث ورلڈکپ کےلیے بھارت نہ جانے کا اعلان کر رکھا ہے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *