وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں آگ سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ حکومت کرے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی کوشش زندگیاں بچانے کی ہے، کوشش ہے جو لاپتا ہیں وہ جلد مل جائیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کئی منزلہ عمارت کی اجازت بغیر کسی اسٹڈی کے دی گئی۔ فائر آڈٹ کا کہا جائے تو بلڈرز کہتے ہیں نا انصافی ہورہی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تاجروں کا جو نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ کریں گے، جس کی جان گئی ہے اس کا کوئی ازالہ ہو ہی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ اس سانحے پر بھی سیاست کر رہے ہیں، پہلا فائر ٹینڈر وقت پر پہنچا تھا، اگر کسی کی کوتاہی ہو گی تو اس کو سزا ملے گی۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *