ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس


اسلام آباد، راولپنڈی سمیت گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ آتے ہی لوگ دفاتر اور گھروں باہر نکل آئے اور کلمے کا ورد شروع کر دیا، ہنزہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، مرکز شمالی جنوبی کشمیر تھا۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *