پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو نوٹس جاری کردیا



(روزینہ علی)پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاکی کلب سکروٹنی کا عمل صرف پی ایس بی کی نگرانی میں ہوگا۔
پی ایس بی کےمطابق پی ایچ ایف نے مشاورت کے بغیر کلب سکروٹنی کا شیڈول جاری کیا جو غیر منظور شدہ ہے اور سٹیک ہولڈرز میں کنفیوژن پیدا کر رہا ہے۔
پی ایس بی نےواضح کیا ہے کہ سکروٹنی کا عمل شفافیت کےساتھ صرف ادارے کےفیصلے اورنگرانی کےمطابق ہوگا،پاکستان ہاکی فیڈریشن سےتوقع کی گئی ہےکہ وہ فوری طور پر اس حوالے سے وضاحت جاری کرے تاکہ ہاکی کے انتظامی امور میں شفافیت برقرار رکھی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:کس قومی کھلاڑی کو کتنا کیش انعام ملا؟ تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش
پی ایس بی کا کہنا ہےکہ فیڈریشن کا یہ اقدام کھیل کے اندر شفافیت اور اعتماد کو متاثر کر رہا ہے، اس لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو درست اور باضابطہ ہدایات کے تحت ہی سکروٹنی کے عمل میں شامل کیا جائے گا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *