
(24 نیوز )انگلینڈ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم سری لنکا کے دورے پر کولمبو پہنچ گئی، جہاں اُس کا روایتی انداز میں شاندار استقبال کیا گیا۔
انگلش ٹیم اس سیریز میں سری لنکا کے ساتھ 3 ایک روزہ اور 3 ٹی 20 میچز میں آمنے سامنے ہوں گی۔
سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان وائٹ بال سیریز کا آغاز 22 جنوری سے ہوگا، دوسرا ون ڈے 24 اور تیسرا 27 جنوری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کا آغاز 30 جنوری کو ہوگا، دوسرا میچ یکم فروری اور تیسرا 3 فروری کو پالی کیلے میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:آئی فون 18 پرو کی پہلی جھلک سامنے آگئی












Leave a Reply