
(وسیم احمد )پاکستان, آسٹریلیا ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغازہو گیا، پہلے میچ کی وی آئی پی انکلوژرز کی ٹکٹ 800 روپے جبکہ باقی دونوں میں 1000 روپے کی ہے۔
پریمیم انکلوژرز کا ریٹ پہلے میچ کےلئے 600 روپے ہے، دوسرے اور تیسرے میچ میں پریمیم انکلوژرز کا ٹکٹ 700 روپے میں خریدا جا سکتے ہیں، فرسٹ کلاس انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے پہلے اور 600 روپے کا باقی دو میچز میں مل رہا ہے۔
اسی طرح جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کا ریٹ 400 اور 500 روپے ہے، اقبال اینڈ کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 1500 اور 2000 روپے ہے، جناح اینڈ وی آئی کا ٹکٹ 2000 اور آخری دو میچوں میں 2500روپے ہے۔
ہاسپیٹیلٹی گیلری کا ریٹ 5000 اور 6000 روپے رکھا گیا ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا میچ 29 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :آئی فون 18 پرو کی پہلی جھلک سامنے آگئی












Leave a Reply