متحدہ عرب امارات میں ہزاروں پاکسانی قید، نئی تفصیلات جاری


متحدہ عرب امارات میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔

وزارت خارجہ کے تحریری جواب کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اس وقت 3 ہزار 523 پاکستانی قید ہیں، جن میں سے 1050 پاکستانی شہری ابو ظہبی کی مختلف جیلوں اور بحالی مراکز میں قید ہیں۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ نومبر 2025 تک 769 پاکستانی قیدیوں کو قانونی معاونت فراہم کی گئی ہے، پاکستانی قیدیوں کے لیے معافی کی درخواستیں باقاعدگی سے ارسال کی جاتی ہیں ۔ 2025 کے دوران ابو ظہبی حکومت کو 350 معافی کی درخواستیں جمع کرائی گئیں۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *