فسٹال چیمپئن شپ:بھارتی کپتان نے کھیل میں مودی کی سیاست ردی ٹوکری کردی



(روزینہ علی)ساف ویمن فسٹال چیمپئن شپ کے مقابلے سے قبل پاکستان اور بھارت کی کپتانوں نے کھیل میں سیاست کو رد کردیا۔

ساف ویمن چیمپئن شپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل پاکستانی کپتان نے بھارتی ٹیم کی قائد کو اجرک پیش کی۔

پاکستان کی کپتان کائنات بخاری نے میچ کے آغاز سے قبل روایتی حریف بھارت کی جگنت چنزن کو اجرک پہنائی۔

میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان روایتی انداز میں ہائی فائیو بھی ہوا اور دونوں کپتان نے مصافحہ بھی کیا۔

اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم نے بی سی سی آئی کی ایما پر کھیل میں سیاست کو گھسیٹتے ہوئے کھیلوں کی رو کی توہین کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا تھا۔

بھارتی کرکٹرز چاہئے انڈر 19 کے تھے، مینز ٹیم کے یا پھر ویمنز ٹیم کے ہر جگہ سیاست کی لیکن دیگر کھیلوں میں بھارتی ایتھلیٹس نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کو مسترد کیا۔

یہ بھی پڑھیں :آئی فون 18 پرو کی پہلی جھلک سامنے آگئی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *