پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شرکت کو بانی عمران خان سے ملاقات سے مشروط کر دیا ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر پارٹی کے شدید تحفظات ہیں، جس کی وجہ سے پارٹی نے پہلے بھی کمیشن کے اجلاس میں شرکت نہیں کی اور کمیٹیوں کا بائیکاٹ کیا۔
گوہر علی خان نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جو جاری ہوا، وہ بہتر ہوا، اور توقع ہے کہ سینیٹ میں بھی جلد اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔
چئیرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، اور پارٹی اس معاملے پر اپنا موقف باضابطہ طور پر پیش کرے گی۔













Leave a Reply