جے یو آئی کے رہنما مولانا محمد یوسف رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے


جے یوآئی کے رہنما مولانا محمد یوسف انتقال کرگئے۔ سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا محمد یوسف چند دنوں سے اسلام آباد کے اسپتال میں زیرعلاج تھے، ان کی نمازجنازہ تین بجے جامعہ اشاعت الاسلام بٹگرام میں ادا کی جائے گی۔

وہ دوبارہ جمعیت علمائے اسلام کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں، مولانا محمد یوسف پہلی بار 2002 اور دوسری بار 2013 میں بٹگرام سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

مرحوم مولانا قاری محمد یوسف دارالعلوم اشاعت الاسلام کے مہتمم بھی تھے۔ جے یو آئی کی قیادت نے ان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *